قومی ویٹ لیفٹنگ ٹیم سیف گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، راشد ملک

منگل 26 جنوری 2016 12:08

قومی ویٹ لیفٹنگ ٹیم سیف گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، ..

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جنوری۔2016ء) قومی ویٹ لیفٹنگ ٹیم سیف گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، سیف گیمز آئندہ 6 سے 16 فروری میں بھارت میں کھیلی جائے گی، پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے نائب صدر محمد راشد ملک نے کہا ہے کہ سیف گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں مردوں کی قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جبکہ خواتین ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے جن میں کوچز کھلاڑیوں کو اعلیٰ اور جدید تربیت دے رہے ہیں اور کھلاڑی بھی کیمپ میں بھر پور محنت کر رہے ہیں، مردوں کی ٹیم میں عبداللہ غفور، محمد شہزاد، ابوسفیان، عمر رسول لون، محمد طاہر، عثمان امجد راٹھور، اظہر عامر اور نوح دستگیر بٹ جبکہ خواتین میں صائمہ شہزاد، سنیہا غفور، نیلم ریاض، نادیہ مقصود، رابعہ رزاق، سائرہ بانو شامل ہیں، محمد الیاس بٹ اور علی اسلم مرد ٹیم اور راشد ملک اور نزہت جبین خواتین ٹیم کی کوچز ہونگی،انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے تمام سہولیات مل رہی ہیں اور امید ہے کہ قومی ٹیم سیف گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے میڈلز حاصل کرے گی۔