معروف ریسلر ٹرپل ایچ ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن بن گئے

منگل 26 جنوری 2016 12:09

معروف ریسلر ٹرپل ایچ ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن بن گئے

نیویارک (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار26جنوری- 2016ء) مشہور پہلوان ٹرپل ایچ نے ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے مقابلے رائل رمبل میں دفاعی چیمپئن رومن رینز سمیت 29 ریسلرز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا ۔

(جاری ہے)

دفاعی چیمپئن رومن رینز رنگ میں سب سے پہلے داخل ہوئے تاہم جب رنگ میں صرف تین ریسلرز رہ گئے تو ٹرپل ایچ نے انہیں باہر پھینک دیا۔ تیس ریسلرز کی اس لڑائی میں ٹرپل ایچ رنگ میں داخل ہونے والے 30 ویں ریسلر تھے ۔ اس کے بعد ٹرپل ایچ نے انٹرکانٹینینٹل چیمپئن ڈین امبروز کو باہر پھینک کر چیمپئن شپ اپنے نام کر لی ۔ خیال رہے کہ دسمبر میں ہونے والے ٹی ایل سی ایونٹ میں رومن رینز نے ٹرپل ایچ کو زخمی کر دیا تھا ۔