اسلام آباد ویمن بیس بال ٹیم کا تربیتی کیمپ 29 جنوری سے شروع ہوگا

منگل 26 جنوری 2016 12:13

اسلام آباد ویمن بیس بال ٹیم کا تربیتی کیمپ 29 جنوری سے شروع ہوگا

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جنوری۔2016ء) اسلام آباد ویمن بیس بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلام آباد ویمن بیس بال ٹیم کا تربیتی کیمپ 29 جنوری سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگا،اسلام آباد ویمن بیس بال ایسوسی ایشن کے صدراسلام آباد بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر طاہر پاپا نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں 30خواتین کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے اور کھلاڑیوں کو ہیڈ کوچ رمضان قصوری اور کوچ طاہر حسین تربیت دیں گے۔

متعلقہ عنوان :