سیف گیمز کے لئے تربیتی کیمپ جاری

منگل 26 جنوری 2016 12:14

سیف گیمز کے لئے تربیتی کیمپ جاری

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جنوری۔2016ء) مختلف سپورٹس فیڈریشنز کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے سیف گیمز کی تیاری کے لئے12 مختلف کھیلوں کے تربیتی کیمپس پاکستان سپورٹس کمپلیکس ،اسلام آبادمیں جاری ہیں، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (سہولیات) آغا امجد اللہ نے بتایا کہ جن میں ایتھلیٹکس، کبڈی ، ووشو،تائیکوانڈو، آرچری، ویٹ لیفٹنگ، ہینڈ بال ، باسکٹ بال ،والی بال، بیڈمنٹن ، باکسنگ اور سوئمنگ شامل ہیں ان تربیتی کیمپس میں کھلاڑیوں کو مختلف کوچز اعلیٰ اور جدید تربیت دے رہے ہیں ،اور کھلاڑی ان کیمپس میں بھر پور محنت کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ ان کھلاڑیوں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کر رہا ہے اور امید ہے کہ کھلاڑی سیف گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، سیف گیمز آئندہ 6 سے 16 فروری میں بھارت میں کھیلی جائے گی۔