شاہد آفریدی عمر اکمل، احمد شہزاد کی ناقص کاکردگی پر برہم

منگل 26 جنوری 2016 12:16

شاہد آفریدی عمر اکمل، احمد شہزاد کی ناقص کاکردگی پر برہم

ویلنگٹن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار26جنوری- 2016ء) پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے قائد شاہدآفریدی بھی احمد شہزاد اور عمر اکمل پر برس پڑے ، کہا کہ ٹیم میں مستقل جگہ رکھنے کےلیے رویہ ٹھیک کرنا ہوگا ، توجہ کھیل پر مرکوز رکھنا ہو گی،اتنے مواقع کم پلیئر کو ہی ملتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ٹی ٹونٹی کپتان کا کہنا تھا کہ ان سے جس قدر ہو سکا احمد شہزاد اور عمر اکمل کی حمایت کی تاہم دونوں کو ٹیم میں رہنے کےلیے تسلسل سے پرفارم کرنا ہوگا ، ورلڈ ٹی ٹونٹی اور ایشیا کپ میں وقت کم رہ گیا ہے ، ٹیم کے لیے یہی کھلاڑی ہیں ، اگر یہ بھی کارکردگی نہیں دکھاتے تو اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ ہماری کرکٹ کس سمت میں جا رہی ہے ۔

آفریدی کا کہنا ہے کہ بیٹسمینوں کو ذمہ داری لینی ہوگی ، ابتدائی دو کھلاڑیوں کو بڑا سکور کرنا ہوگا اور بولرز کو آخری اوورز میں زیادہ رنز دینے کی عادت کو ترک کرنا ہوگا۔آفریدی نے اگلے ایونٹس میں ابتدائی نمبر پر بیٹنگ کرنیکا اشارہ بھی دیا ۔ شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کو مشورہ دیا کہ عزت سے فائٹ کر کے ہارو ، یکدم ہتھیار نہ ڈالو ، انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ کھلاڑی اب غلطیاں نہیں دہرائیں گے ۔