اداکارہ میرا ہمایوں سعید کا رشتہ مانگنے ان کی بیوی کے پاس پہنچ گئیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 جنوری 2016 12:27

اداکارہ میرا ہمایوں سعید کا رشتہ مانگنے ان کی بیوی کے پاس پہنچ گئیں

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 جنوری 2016ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی اداکار ہمایوں سیعد نے بتایا کہ یہ ان دنوں کی بات ہے جب میں اور اداکارہ میرا ایک ساتھ اداکاری کر رہے تھے ، میرا نے مجھ سے پوچھا کہ ہمایوں تم شادی کیوں نہیں کر لیتے ، جس پر میں نے میرا کو جواب دیا کہ میرا مجھے شادی کی کیا ضرورت ہے میری ایک شادی ہو چکی ہے اور ویسے بھی میری بیوی دوسری شادی کی اجازت نہیں دے گی۔

(جاری ہے)

ہمایوں سعید نے بتایا کہ میں نے میرا سے کہا اگر تم میری بیوی کو منا لو تو وہ مان جائے گی اور میں دوسری شادی کر سکوں گا۔ جس پر میرا میری ہی بیوی سے میرا رشتہ لینے میرے ہی گھر پہنچ گئی اور میری بیوی سے کہا کہ تم اوپر رہ لینا اور میں نیچے رہ لوں گی، تمہیں اچھا کھانا بنانا آتا ہے تم مجھے بھی سکھا دینا میں تمہارا ہاتھ بٹاؤں گی۔ ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ میرا کے سنجیدہ ہونے پر ثمینہ نے سختی سے میرا کو منع کیا کہ آئندہ ایسی بات مت کرنا مجھے ہرگز یہ بات پسند نہیں ہے۔ میرا کی ایک اور کہانی ہمایوں سعید کی زبانی آپ بھی سنئیے:

متعلقہ عنوان :