شدید برفباری والے اختتام ہفتہ کے دوران ہالی وڈ فلم’ ’دا ریویننٹ“ کا باکس آفس پر راج
منگل 26 جنوری 2016 12:31
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) امریکہ کے مشرقی خطے میں شدید برفباری والے اختتام ہفتہ کے دوران ہالی وڈ فلم’ ’دا ریویننٹ“ باکس آفس کی کامیاب ترین فلم رہی۔آسکر ایوارڈز میں نامزد ہونے والی فلم میں اہم کردار مشہور اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو نے ادا کیا ہے۔فلم امریکہ کے ایک سرحدی علاقے میں رہنے والے شخص کے بارے میں ہے جو ایک ریچھ کے حملے کے بعد زندہ رہنے کی کوشش میں مصروف ہوجاتا ہے۔
گذشتہ ہفتے میں فلم کی ٹکٹوں سے ہونے والی آمدن ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہے جبکہ فلم سٹار وارز دا فورس اویکنز نے ایک کروڑ 43 لاکھ ڈالر کما کر باکس آفس پر دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی اور نیو یارک میں ’جونس‘ نامی طوفان کی آمد سے سینماگھر بند رہے جبکہ سینکڑوں دیگر سینماز نے شوز معطل کر دیئے۔(جاری ہے)
باکس آفس فرم ’رینٹریک‘ سے ایک سینئر تجزیہ کار پال ڈرگارابیڈیئن کا کہنا تھا کہ طوفان سے بکس آفس پر اثر محدود رہا ہے۔
انھوں نے کہاکہ میرے خیال میں طوفان آنے کی وجہ سے مجموعی طور پر باکس آفس پر 10 سے 12 فیصد کا فرق پڑا ہوگا۔ گذشتہ کچھ دنوں سے کوئی ریکارڈ توڑ امید ویسے بھی نہیں جڑی ہوئی تھی۔ڈائریکٹر آلہاندرو جی اناریتو کی فلم ’دا ریویننٹ‘ کی شمالی امریکہ میں ٹکٹوں سے ہونے والی آمدن اب تک11 کروڑ 92 لاکھ ڈالرسے تجاوز کر گئی ہے۔فلم آٹھ جنوری 2016 میں ریلیز کی گئی تھی۔ جے جے ابرامز کی فلم سٹار وارز نے عالمی طور پر 1.94 ارب ڈالر کی آمدن حاصل کی اور امکان ہے کہ اگلے ہفتے یہ دو ارب ڈالر کی آمدن سے تجاوز کر جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
-
جنسی زیادتی کا جرم ، فلم پروڈیوسرہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ
-
اداکاری سے قبل اسکول میں بچوں کے ڈائپرز بھی تبدیل کیے،کیارا ایڈوانی
-
مدیحہ رضوی نے طلاق کے ڈیڑھ سال بعد دوسری شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.