پولیس افسر کو رشوت دینا قانون کی خلاف ورزی نہیں۔ عدالت نے فیصلہ سنا دیا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی منگل 26 جنوری 2016 12:32

پولیس افسر کو رشوت دینا قانون کی خلاف ورزی نہیں۔ عدالت نے فیصلہ سنا ..

روم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جنوری2016ء) ایک اطالوی شخص ، جسے پولیس آفیسر کو 100یوروز رشوت دینے پر مقدمے کا سامنا تھا، کو رشوت دینے کے الزام سے بری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نشے میں دھت ایک شخص کو پولیس آفیسر نے سٹاپ پر روکا تو اس نے جان چھڑانے کےلیے پولیس آفیسر کو 100 یوروز رشوت دے دی، جس پر اسے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ 100یوروز اتنی چھوٹی رقم ہے کہ اس کی رشوت کو کرپشن یا غیرقانونی نہیں کہا جا سکتا ہے۔

عدالت نے ڈرائیور کو رشوت دینے کےالزام سے بری کر دیا ہے تاہم ڈرائیور اب بھی بری طرح قانون کے شکنجے میں ہے۔ ڈرائیور پر نشے کر کے گاڑی چلانے کا الزام ہے ، جس کی سزا 6200 یوروز جرمانہ، 1سال تک لائسنس کی معطلی اور ایک سال تک جیل ہو سکتی ہے۔ اطالوی قانون کے مطابق رشوت اُس وقت کرپشن ہوتی ہے جب یہ نشے کی بجائے سنجیدہ حالت میں دی جائے۔