30 سال سے وائٹ ہاؤس کے سامنے اسرائیل کیخلاف سراپا احتجاج80 سالہ خاتون چل بسیں

منگل 26 جنوری 2016 12:49

30 سال سے وائٹ ہاؤس کے سامنے اسرائیل کیخلاف سراپا احتجاج80 سالہ خاتون ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) امریکہ میں وائٹ ہاؤس کے سامنے گزشتہ 30 سال سے اسرا ئیل کے خلا ف سرا پا احتجا ج 80 سالہ خا تو ن برفانی طوفان کے با عث چل بسی، عالمی ذرا ئع ابلا غ کے مطابق منگل کے روز واشنگٹن ڈی سی میں امریکی صدر باراک اوبامہ کی رہائش گاہ وائٹ ہاؤس کے سامنے عرصہ 30 سال سے دنیا کی 80 سالہ عظیم خاتون سچینو اسرائیلی مظالم کیخلاف سراپا احتجاج تھیں اس نے وائٹ ہاؤس کے سامنے پلاسٹک کی چھت سے بنی کٹیا بنا رکھی تھی اور اس کا مطالبہ تھا کہ اسرائیل ناجائز ریاست ہے اس کے نہتے فلسیطینوں کیخلاف مظالم ناقابل برداشت ہیں،امریکہ سمیت عالمی برادری کو اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے ،اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنے والی اس خاتون کی وائٹ ہاؤس کے سامنے سے کٹیا ہٹانے کے لئے باراک اوباما سمیت دیگر امریکی صدور نے متعدد بار کوشش کی لیکن امریکی سپریم کورٹ نے اس کے حق میں فیصلہ دیا تھا ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز واشنگٹن بی سی میں سچینو امریکی صدور کے غیض و غضب کا سامنا کرنے کے باوجود سفید آفت برفانی طوفان کا مقابلہ نہ کر سکیں اور چل بسیں،ان کے انتقال کے بعد وائٹ ہاؤس کے سامنے سے اس معمر خاتون کی امریکی حکام نے کٹیا کو بھی فوری طور پر ہٹا دیا تاہم امریکی شہریوں نے سچینو کی اسرائیل کے خلاف 30 سالہ جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا ان کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس کے سامنے اتنے عرصے تک ایک معمولی سے کٹیا میں رہ کر احتجاج کرنا معمولی بات نہیں،امریکی حکام کو اسرائیل کی پشت پناہی کی بجائے اپنی عوام کی آواز پر توجہ دینی چاہیے

متعلقہ عنوان :