ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے شعبہ کو پروموٹ کیا جائے: پیاف

منگل 26 جنوری 2016 12:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) معیشت کی ترقی کے لئے سیکٹر وائس پالیسیاں ترتیب دی جائیں : تنویر احمد صوفی و خواجہ شاہ زیب اکرم۔ پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسو سی ایشنز فرنٹ (پیاف ) کے قائم مقام چئیرمین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئر مین خواجہ شاہ زیب اکرم نے کہا ہے کہنئی تجارتی پالیسی کے اہداف پورے کرنے کے لئے ایک aggressive منصوبہ بندی کی ضرورت ہے جس کے لئے سیکٹر وائس پالیسیاں ترتیب دی جائیں تاکہ باقی ماندہ سالوں میںGSP+ کا بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔

ا نھوں نے کہا ہمارا ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کا شعبہ زیادہ پیداواری لاگت کی بدولت انتہائی کمزور ہے، حکومت کو چاہئے کہ نئی سرمایاکاری کے ساتھ ساتھ نئی مارکیٹ اورویلیو ایڈیشن پراڈکٹس اور بیمار یونٹس کو چلانے کے لئےR&D سپورٹ فنڈ دیا جائے تاکہ برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

قائم مقام چئیرمین تنویر احمد صوفی نے کہا کہ رواں مالی سال میں اشیاء کی برآمدات میں ایک ارب 36 کروڑ ڈالر کی کمی کو پورا کرنے کے لئے منظور کردہ تجارتی پالیسی کے ذریعے 19ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ کم کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے۔

چئیرمین پیاف نے کہا کہ برآمدات میں اضافے اور تجارتی خسارہ کم کرنے کے لئے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ فنڈ بہت ضروری ہے۔وائس چیئرمین خواجہ شاہ زیب اکرم نے کہا کہ پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ مقابلے کی دوڑ سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔ بے تحاشا تجارتی خسارہ کم کرنے کے لئے درآمدی فہرست کم اور برآمدی فہرست میں اضافہ کرنا ہو گا۔ لاگت میں اضافے کے باعث بیرونی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات مہنگی ہو جاتی ہیں جو برآمدات میں کمی کا باعث نتی ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ حکومت تجارتی پالیسی کے اہداف پورے کرنے کے لئے انڈسٹری کے سیلز ٹیکس اور کسٹم ریفنڈز جلد از جلد ادا کرے تاکہ کیش فلو آنے سے انڈسٹری ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ پر بھی توجہ دے سکے