پنجاب حکومت کی ایک اور کامیابی ،فیصل آباد کا چلڈرن اسپتال دنیا کا دوسرا بڑا چلڈرن اسپتال قرار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 جنوری 2016 13:02

پنجاب حکومت کی ایک اور کامیابی ،فیصل آباد کا چلڈرن اسپتال دنیا کا دوسرا ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 جنوری 2016ء) : پنجاب حکومت نے ایک اور کامیابی اپنے نام کر لی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے فیصل آباد میں ایک چلڈرن اسپتال کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ یہ چلڈرن اسپتال دنیا کا دوسرا بڑا چلڈرن اسپتال ہے جو ایک ہزار بیڈز پر مشتمل ہے۔ اس اسپتال کو 280 کینال زمین پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ جو کہ 9 اضلاع کی 3 کروڑ عوام کو سہولیات فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

اس اسپتال میں جدید مشینری اور کم از کم 20 ماہرین ڈاکٹرز کی موجودگی کےبعد اب کسی پاکستانی بچے کو علاج کے لیے بیرونٍ ملک جانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ اس اسپتال میں 14 سال سے کم عمر بچوں کے کیے اسپیشل ہیلتھ کئیر بنایا گیا ہے۔ چلڈرن اسپتال فیصل آباد کینیڈا کے بعد دنیا کو دوسرا بڑا چائلڈ ہیلتھ کئیر سینٹر ہے۔ جسے رواں برس اگست تک مکمل کر لیا جائے گا۔ اس نو تعمیر اسپتال کے کچھ مناظر آپ بھی ملاحظہ فر مائیے:

متعلقہ عنوان :