پرل کانٹیننٹل ہوٹلز ریزارٹس کی مالک کمپنی کا ہوٹل انڈسٹری کے شعبہ میں ایک ارب 60 کروڑ روپے کی نئی سرمایہ کاری کا فیصلہ

منگل 26 جنوری 2016 13:10

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جنوری۔2016ء) پرل کانٹیننٹل ہوٹلز ریزارٹس کی مالک کمپنی پاکستان سروسز لمیٹڈ ہوٹل انڈسٹری کے شعبہ میں ایک ارب 60 کروڑ روپے کی نئی سرمایہ کاری کرے گی۔

(جاری ہے)

کمپنی کے سیکرٹری منصور خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کمپنی نے پاکستان میں اپنے کاروبار کی توسیع کے لئے مزید سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے اور کمپنی ملک کے معاشی مرکز کراچی میں نئے ہوٹل کے قیام کے لئے بہترین لوکیشن پر زمین کی خریداری اور ہوٹل کی تعمیر کے لئے ایک ارب ساٹھ کروڑ روپے کی مزید سرمایہ کاری کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال کی بہتری سے تجارتی و کاروباری سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوا ہے جس کے نتیجے میں کمپنی نے شعبہ میں مزید سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔