فیروزسنز لیبارٹریز کے منافع میں 340 فیصد اضافہ

منگل 26 جنوری 2016 13:13

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جنوری۔2016ء) رواں مالی سال 2015-16ء کی دوسری سہہ ماہی میں اکتوبر تادسمبر 2015ء کے دوران فیروزسنز لیبارٹریز کے منافع میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 340 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

کمپنی کے جاری کردہ مالیاتی اعداود شمار کے مطابق اکتوبر تا دسمبر 2015ء کے عرصہ میں فیروز سنز لیبارٹریز 770 ملین روپے کا منافعہ حاصل کیا جس سے کمپنی کی فی حصص آمدن 25-5 روپے تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کو 175 ملین روپے کا نفع حاصل ہوا تھا ۔ اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال کی دوسری سہہ ماہی کے دوران کمپنی کی سیل میں گزشتہ سال کے مقابلہ میں 186 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور تین کی ماہ کے دوران کمپنی کی سیل کا حجم 3.4 ارب روپے رہا ۔