لاہورہائی کورٹ کا آئی جی پنجاب کو صوبے میں تعلیمی اداروں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کا حکم

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 26 جنوری 2016 13:19

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 26 جنوری۔2015ء) لاہورہائی کورٹ نے آئی جی پنجاب کو صوبے میں تعلیمی اداروں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس علی اکبر قریشی نے صوبے میں تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کے لئے اٹھائے گئے انتظامات سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ طالب علم ملک کا مستقبل ہیں ان کی جان و مال کی حفاظت حکومت کا فرض ہے لیکن حکومت تعلیمی اداروں کی سکیورٹی میں ناکام ہو چکی ہے لہٰذا عدالت متعلقہ اداروں کو درسگاہوں کی سیکورٹی فول پروف کرنے کا حکم دے اور اس سے متعلق رپورٹ طلب کرے۔

عدالت نے آئی جی پولیس پنجاب کو فول پروف سیکورٹی انتظامات کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹادی۔

متعلقہ عنوان :