جسٹس افتخار چودھری کو بلٹ پروف گاڑی دیے جانے کے معاملے پر سپریم کورٹ نے وزارت قانون سے جواب طلب کرلیا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 26 جنوری 2016 13:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 26 جنوری۔2015ء) سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کو بلٹ پروف گاڑی دیے جانے کے معاملے پر سپریم کورٹ نے وزارت قانون سے کل تک جواب طلب کرلیا ہے۔شہری حنیف راہی کی درخواست کی سپریم کورٹ میں جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے وزارت قانون سے جواب طلب کیا اور درخواست گزار سے استفسار کیا کہ انٹراکورٹ اپیل کا اسٹیٹس بتایا جا ئے۔درخواست گزار حنیف راہی نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے مجھے نہیں سنااورتین وکلاء کے درخواست پر بلٹ پروف گاڑی فراہم کردی ، اس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ بادی النظر میں ہائی کورٹ کو ایسا حکم جاری کرنے کا اختیار نہیں تھا،کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :