شاہ رخ خان اور ایشوریا رائے فرانسیسی صدر سے ملاقات کریں گے

منگل 26 جنوری 2016 13:33

شاہ رخ خان اور ایشوریا رائے فرانسیسی صدر سے ملاقات کریں گے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء) بولی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان ،اداکارہ ایشوریا رائے اور فلمساز آدتیہ چوپڑا کو فرانسیسی صدر فرینکوئیس ہالینڈ کی جانب سے ظہرانے کی دعوت دی گئی ہے۔ مذکورہ نجی دعوت میں میزبانی کے فرائض فرانس کے ایمبسڈر فرانکوئس رشر اور فرانسیسی نڑاد بولی ووڈ اداکارہ کالکی کوچین اداکریں گی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق بول ووڈ شخصیات کو فرانسیسی صدر کے ساتھ ملاقات کیلئے اس نجی دعوت میں ایک فلم پر بات چیت کے حوالے مدعو کیا گیا ہے۔

50سالہ اداکار شاہ رخ خان کو ظہرانے کے بعد حکومت فرانس کی جانب سے فنی سفر کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر فرانس کے سب سے بڑے سول اعزاز لیجن آف آنر سے بھی نوازا جائے گا۔ علاوہ ازیں سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے جو گزشتہ ایک دھائی سے فرانس کے کینس فیسٹیول میں شرکت کرتی آرہی ہیں انھیں فرانس کے دوسرے بڑے سول اعزاز ’نائٹ آف دی آرڈرآف آرٹس اینڈ لیٹرز‘سے نوازا جائے گا

متعلقہ عنوان :