گلوکار ندیم عباس کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت

منگل 26 جنوری 2016 13:36

گلوکار ندیم عباس کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء )معروف گلوکار ندیم عباس نے نجی ٹی وی کے پروگرام ”سر سنگیت “میں شرکت کی، ندیم عباس نے شو میں اپنی لازوال پر فارمنس سے سماں باند دیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پروگرام کی میزبان اداکارہ ثناء کی فرمائش پر ندیم عباس نے اپنا مشہور گانا گا کر سنایا جس پر اداکارہ ثناء نے سمیت دیگر حاضرین نے بھی زبردست تالیاں بجا کر ان کو داد دی ۔گلوکار ندیم عباس نے ثناء کے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ استاد نصرت فتح علی خاں میرے روحانی استاد ہیں ان جیساگلوکار صدیوں کے بعد پیدا ہوتا ہے اور آج میں جو کچھ ہوں ان کی مرحون منت ہوں ۔انہوں نے اپنی لازوال آواز سے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے ۔