متنازعہ بیان دینے پہ اکشے کمار کی عامر خان پر کڑی تنقید

منگل 26 جنوری 2016 14:03

متنازعہ بیان دینے پہ اکشے کمار کی عامر خان پر کڑی تنقید

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء) بولی ووڈسپر سٹار عامرخان کو ایک مرتبہ پھر ملک میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کے خلاف بیان دینے کی پاداش میں تنقیدکا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ میڈیار پورٹس کے مطابق حال ہی میں اداکار اکشے کمار کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نشیب و فراز انسان کی زندگی کا حصہ ہیں ایسے میں اگر کوئی شخص تھوڑی سی برداشت کے بغیر ہی ایسی صورتحال سے فرار کی باتیں کرنے لگے تو درست نہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے اداکار اکشے کمار کی طرف سے عامر خان کے گزشتہ سال نومبر کے مہینے میں دیے گئے بڑ ھتی ہوئی عدم برداشت کے باعث ملک سے باہر جانے کے متعلق دیے جانے والے بیان پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے ایسا کہا گیا ہے۔ دوسری جانب عامر خان کا کہنا ہے کہ انکا یہ مطلب نہیں تھا کہ وہ ملک چھوڑ کر جا ہی رہے ہیں ، وہ ہندوستانی ہیں اور مرتے دم تک ہندوستانی رہیں گے ، وہ بھارت میں پیدا ہوئے اور یہیں مرنا پسند کریں گے۔علا وہ ازیں سینئر اداکار شتروگھن سنہا کا کہنا ہے کہ انڈسٹری کی متعدد شخصیات کی جانب سے انتہا پسندی کے خلاف دیے گئے بیانات ان کی نظر میں انتہا ئی بچگانہ حرکت تھی۔