ریو ٹیٹو ویک 2016ء برازیل میں اختتام پذیر

منگل 26 جنوری 2016 14:03

ریو ٹیٹو ویک 2016ء برازیل میں اختتام پذیر

ریوڈی جنیرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء) دنیا بھر سے جسم پر ٹیٹو اور نقش و نگار بنوانے کے شوقین افراد اور ٹیٹو بنانے کے ماہرین برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں جمع ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ریوڈی جنیرو ٹیٹو ویک میں دنیا بھر سے ہزاروں شوقین افرا اور ٹیٹو ماہرین نے شرکت کی اور اپنے اجسام پر رنگا رنگ اور خوبصورت ٹیٹوز اور نقش و نگار بنوائے۔

(جاری ہے)

اس سال ریو ٹیٹو کنونشن میں نوسو سے زائد ٹیٹو فنکاروں نے شرکت کی جس کیلئے دو سو چالیس اسٹال لگائے گئے تھے جہاں امریکہ‘ یورپ اور لاطینی امریکہ سے آنے والوں سمیت تیس ہزار سے زائد افراد نے اپنے اجسام پر نقش و نگار اور ٹیٹو بنوائے۔ٹیٹو اور نقش و نگار بنوانا کوئی آسان کام نہیں کیونکہ یہ عمل انتہائی تکلیف دہ ہے لیکن کیا کیجئے کہ ٹیٹوز کے شوقین افراد تکلیف کی پرواہ کئے بغیر جسم چھدوانے سے لطف لیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں جسم پر نقش و نگار بہت اچھے لگتے ہیں۔ ٹیٹو ویک کے موقع پر گانے بجانے اور رقص و موسیقی کے پروگراموں کے علاوہ فلمیں بھی دکھائی گئیں جبکہ تین دن جاری رہنے والے پروگرام میں روزانہ ایک مس ٹیٹو کامقابلہ بھی ہوتا رہا۔