بالی وڈ ہیرو دھنوش پر قسمت کی دیوی ہوئی مہربان

منگل 26 جنوری 2016 14:07

بالی وڈ ہیرو دھنوش پر قسمت کی دیوی ہوئی مہربان

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء) وائے دس کولا ویری، یہ وہ گانا ہے جس نے دھنوش کو راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا دیا اور پھر تامل ہیرو بن کر فلموں میں انٹری دی۔لیکن زیادہ پزیرائی حاصل نہیں کرسکے، جبھی قسمت بالی وڈ میں بھی آزمائی۔

(جاری ہے)

بگ بی کے ساتھ جوڑی بنائی فلم شمی تابھ میں اور سمیٹی خوب داد اور اب بھرنے والے ہیں ہالی وڈ کی اڑان جہاں ڈائریکٹر مرجانی سترپی کی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔دھنوش کا کہنا ہے کہ وہ بہت خوش ہیں کہ انہیں ہالی وڈ میں کام کرنے کا موقع مل رہا ہے یہ انکے لیے بہت اعزاز کہ بات ہے۔

متعلقہ عنوان :