انیل کپور اور امرتا سنگھ کی 30 برس پرانی فلم کا ری میک بنانے کی تیاریاں

منگل 26 جنوری 2016 14:07

انیل کپور اور امرتا سنگھ کی 30 برس پرانی فلم کا ری میک بنانے کی تیاریاں

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء) انیل کپور اور امریتا سنگھ کی برسوں پرانی فلم، چمیلی کی شادی، کا ری میک بن رہا ہے، جس میں مرکزی کردار کیلئے سوناکشی سنہا کا نام لیا جارہا ہے۔فروری 1986ء یعنی 30برس پہلے فلم چمیلی کی شادی ریلیز ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

جس میں انیل کپور نے چرن داس اور امریتا سنگھ نے چمیلی کا مرکزی کردار نبھایا۔ اس پیار کی داستان میں کامیڈی بھی تھی جسے فلم بینوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔ذرائع کے مطابق چمیلی کی شادی کا ری میک بننے جارہا ہے، جس میں امریتا سنگھ کی جگہ چمیلی کا مرکزی کردار سوناکشی سنہا ادا کریں گی۔ تاہم سوناکشی کے ساتھ چرن داس کا کردار کون ادا کرے گایہ طے ہونا ابھی باقی ہے۔

متعلقہ عنوان :