مچل میکلینگھن کی جگہ ڈگ بریسویل پاکستان کے خلاف ون ڈے اسکواڈ میں شامل

منگل 26 جنوری 2016 14:29

مچل میکلینگھن کی جگہ ڈگ بریسویل پاکستان کے خلاف ون ڈے اسکواڈ میں شامل

ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) مچل میکلے نیگن کی جگہ ڈگ بریسویل کو پاکستان کے خلاف ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔ میکلے نیگن پہلے ون ڈے میں انور علی کے باونسر پر زخمی ہوگئے تھے۔پہلے ایک روزہ میچ میں انور علی کی باونسر پر کیوی بولر مچل میکلے نیگن شدید زخمی ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

انھیں فوری اسپتال پہنچایا گیاجس کے باعث وہ پہلے ایک روزہ میچ میں بولنگ بھی نہ کرسکے۔

اب خبر ہے کہ میکلے نیگن کی آنکھ کے قریب فریکچر ہوگیا ہے۔کاسمیٹک سرجری کرانے کے لیے انھیں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ان کی جگہ ڈگ بریسویل کو کیوی ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے جمعرات کو ہوگا۔نیوزی لینڈ کو تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :