چیلسی مڈ فیلڈر رامائرز 2.5 کروڑ برطانوی پاؤنڈز کے عوض چینی سپر لیگ جوائن کرینگے

منگل 26 جنوری 2016 14:37

چیلسی مڈ فیلڈر رامائرز 2.5 کروڑ برطانوی پاؤنڈز کے عوض چینی سپر لیگ جوائن ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء)چیلسی مڈ فیلڈر رامائرز ڈھائی کروڑ برطانوی پاؤنڈز کے عوض چین کی سپر لیگ جوائن کرے گا ، رامائرز نے 2010میں چیلسی ایک کروڑ 80لاکھ پاؤنڈ میں سائن کی تھی ۔

(جاری ہے)

28سالہ برازیلی نے اگر چین کی سپر لیگ جوائن کر لی تو وہ چینی فٹ بال ٹیم کا سب سے مہنگا کھلاڑی ہو گا ۔ اس کے کوچ سابق چیلسی مڈ فیلڈر رومانیہ کے ڈان پیٹر ہوں گے جو گذشتہ جولائی سے چین میں ہیں ۔ رامائرز نے چیلسی کے لیے 242میچ کھیلے ، اس نے برازیل کے لیے صرف 52کھیلوں میں حصہ لیا ۔