ڈائریکٹر سی ڈی اے انفورسٹمنٹ محمد اقبال کچی آبادی کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پراحاطہ عدالت سے گرفتار

منگل 26 جنوری 2016 14:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء) ایف آئی اے نے ڈائریکٹر سی ڈی اے انفورسٹمنٹ محمد اقبال کوکچی آبادی کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پراحاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔منگل کومقامی سپیشل سنٹرل جج کی عدالت میں کچی آبادی کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے سی ڈی اے ڈائریکٹر محمد اقبال کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے ایف آئی اے کو انہیں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا، جس پر ایف آئی اے نے احاطہ عدالت میں ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر سی ڈی اے انفورسٹمنٹ محمد اقبال کو (آج) بدھ کو عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :