اسلام غیر مسلم شہریوں کی حفاظت کے لحاظ سے سب سے زیادہ عملی نکتہ نظر رکھتا ہے
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب
منگل 26 جنوری 2016 14:46
اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ اسلامی فلاحی ریاست جنگ اور امن دونوں حالت میں اپنے غیر مسلم شہریوں کو تحفظ فراہم کرتی ہے کیونکہ اسلام امن کا دین ہے اس لئے اسلامی ریاست میں تمام شہریوں کو اپنے اپنے مذہبی عقائد اور رسوم و رواج کے مطابق آزادانہ زندگی گذارنے کی مکمل آزادی ہے۔
تمام مذاہب کے پیروکاروں کو ایک دوسرے کے مذہبی عقائد کا احترام یقینی بنانا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جدید جمہوری ریاستوں میں شہریوں کے معاشرتی حقوق کو بنیادی حقوق تسلیم کیا گیا ہے۔ اسی طرح اسلام بھی ان بنیادی شہری حقوق مثلاً پرامن زندگی گذارنا، املاک خریدنا، اپنے مذہبی عقیدے اور رسوم و رواج پر عمل، مذہبی مقامات کی تعمیر و حفاظت، آزادانہ نقل و حرکت، میل جول، کاروبار اور حصول تعلیم کی اجازت دیتا ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.