قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کا صاحبزادہ یعقوب کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

منگل 26 جنوری 2016 14:48

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جنوری۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے سابق وزیر خارجہ صاحبزادہ یعقوب خان کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے تعزیتی پیغامات میں انہوں نے مرحوم کو ان کی قومی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ الله تعالیٰ انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔