پاکستان کے بعد سعودی عرب نے موبائل فون سم کارڈ کی بائیومیٹرک تصدیق کافیصلہ کرلیا

منگل 26 جنوری 2016 14:59

پاکستان کے بعد سعودی عرب نے موبائل فون سم کارڈ کی بائیومیٹرک تصدیق ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) پاکستان کے بعد سعودی عرب نے موبائل فون سم کارڈ کی بائیومیٹرک تصدیق کافیصلہ کرلیاہے ، یہ فیصلہ وزارت داخلہ کی درخواست پر کیاگیا ۔عرب نیوز کے مطابق کمیونیکیشن اینڈانفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن نے کہاکہ سیکیورٹی ایجنسیز نے نیاضابطہ لاگوکیا ہے جس کے تحت تمام ٹیلی کمیونیکیشن صارفین بائیومیٹرک تصدیق کرائیں ۔

ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر مقامی میڈیا کو بتایاکہ ریچارج کی صورت میں فنگرپرنٹس کی ضرورت نہیں، حجاج کرام اور عرب شہریوں سمیت تمام صارفین کی شناخت کیلئے نیا قانون لاگو کیاگیاہے ۔رپورٹ کے مطابق فیصلے کا اعلان 2015ء میں ہی کردیاگیاتھا تاہم اس کا اطلاق کچھ موبائل فون کمپنیوں کی طرف سے بیرون ملک سے فنگر پرنٹ رجسٹریشن ڈیوائسز منگوانے کے لیے موخر کردیاگیاتھا، موجودہ سسٹم کام نہ کرنے کی وجہ سے نئے اقدامات کیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے میں نئے صارفین کی تصدیق ہوگی اور سم کارڈ کے حصول کیلئے فنگر پرنٹ لیے جائیں گے ، یہ ڈیوائسز قومی انفارمیشن سنٹر سے جڑی ہوں گی جس سے یہ پتہ چلے گاکہ مذکورہ شخص ہی سم کا صارف ہے ۔یادرہے کہ سانحہ آرمی پبلک سکو ل کے بعد پاکستان نے بھی موبائل فون سموں کی تصدیق کی اور اس کیلئے تقریباً ایک سال کا عرصہ لگا جبکہ لاکھوں سمیں بند کردی گئیں ۔