مسلم لیگ (ن)کی جمہوریت پسندی کے دعوے سب کے سامنے بے نقاب ہوچکے ‘ سعدیہ سہیل رانا

منگل 26 جنوری 2016 15:07

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کی جمہوریت پسندی کے دعوے سب کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں، بے اختیار بلدیاتی اداروں نے حکمرانوں کی جمہوریت پسندی کے دعوے قوم پر عیاں ہو چکے ہیں ۔اپنے آفس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں دیے گئے اختیارات اور طریقہ انتخاب میں تبدیلیوں سے واضح ہوگیا ہے کہ مسلم لیگ ن نچلی سطح پر منتخب نمائندوں کوبرداشت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔

(جاری ہے)

عدلیہ کے دباؤ کے نتیجے میں کروائے جانے والے بلدیاتی انتخابات محض ڈھونگ تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات منعقد کروائے گئے، مگر افسوسناک بات یہ ہے کہ پہلے حلف برداری میں تاخیری حربے استعمال کئے گئے جبکہ اب مخصوص نشستوں کے طریقہ انتخاب کو حکومت اپنی خواہش کے مطابق چلانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے جمہوری نرسریاں سمجھی جاتی ہیں، ان میں حکومت کی رکاوٹیں افسوس ناک ہیں۔ الیکشن کمیشن اس کا سختی سے نوٹس لے ورنہ جانبداری کا عنصر پیدا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :