کیٹ موس نے بوائے فرینڈ کے ساتھ مل کر نئے کام کا آغاز کردیا

منگل 26 جنوری 2016 15:13

کیٹ موس نے بوائے فرینڈ کے ساتھ مل کر نئے کام کا آغاز کردیا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء) معروف ماڈل کیٹ موس کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ انھوں نے اپنے بوائے فرینڈ نکولائی وون کے ساتھ مل کران کی بنائی ہوئی تصاویر پر مبنی کتاب کو حتمی شکل دینے کا ارادہ کر لیا ہے۔ فیمیل فرسٹ کی رپورٹ کے مطابق جوڑے نے مذکورہ کتاب پر کام شروع کر دیا ہے۔ 41سالہ شادی شدہ اداکارہ اپنے28سالہ بوائے فرینڈ کے ساتھ گزشتہ کئی ماہ سے وقت گزار رہی ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے تاحال اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار نہیں کی ہے۔ دوسری جانب نک اپنی محبوبہ کے ساتھ وقت گزارنے کے ساتھ اب کام بھی شروع کر رہے ہیں۔ نک کا کہنا ہے کہ انھیں 13سال کی عمر سے تصاویر لینے کا شوق ہے۔ انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ جب انھوں نے کافی ٹیبل بک کا آئیڈیا کیٹ کو بتایا تو انھیں سن کر بہت اچھا لگا۔ کیٹ کا کہنا تھا کہ انکی ہمیشہ سے خواہش رہی ہے کہ وہ کچھ نیا کریں اور اب جوڑا نک کی بنائی ہوئی تصاویر کو کتاب کی شکل دینے کیلئے کام کا آغاز کر چکا ہے