اسلا م آباد، آئی ایٹ تھری میں گھر سے لاش برآمد، جاں بحق ہونے والا شخص اسی گھر کا ملازم تھا

منگل 26 جنوری 2016 15:29

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء)وفاقی دارلحکومت کے علاقہ آئی ایٹ تھری میں گھر سے لاش برآمد جاں بحق ہونے والا شخص اسی گھر کا ملازم تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو وفاقی دارلحکومت کے علاقہ آئی ایٹ تھری میں گھر سے لاش برآمد جاں بحق ہونے والا شخص اسی گھر کا ملازم تھا،جس پرپولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے لیابعدازاں پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات جاری ہیں تاہم معلوم نہیں ہوسکا کہ اصل حقیقت کیا ہے،پولیس نے مقدمہ درج کر کے لاش کوپمز ہسپتال منتقل کر دیا۔