بھارتی فلمسٹار فرحان اختر اور ان کی اہلیہ کے مابین لڑائی کی مبینہ وجہ سامنے آگئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 جنوری 2016 16:10

بھارتی فلمسٹار فرحان اختر اور ان کی اہلیہ کے مابین لڑائی کی مبینہ وجہ ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 جنوری 2016ء) : بھارتی فلمسٹار اور ہدایت کار فرحان اختر کی 15 سالہ شادی شدہ زندگی کے اختتام سے متعلق حال ہی میں متعدد خبریں گردش کرتی رہی ہیں جن میں بتایا گیا کہ فرحان اختر اور ان کی اہلیہ ادھونا اختر نے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سے قبل میاں بیوی کی علیحدگی کی وجہ فرحان اختر کی آئندہ آنے والی فلم راک آن 2 کی ساتھی اداکارہ شردھا کپور کو قرار دیا جا رہا ہے لیکن یہ تمام افواہیں غلط ثابت ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انگریزی روزنامہ ڈی این اے کے مطابق دونوں میاں بیوی میں علیحدگی کی وجہ فرحان اختر کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ”وزیر“ میں ان کی ساتھی اداکارہ ادیتی راؤ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس سے قبل فرحان اختر پارٹیز میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ ہی شرکت کرتے تھے لیکن گذشتہ کچھ پارٹیز میں وہ اکیلے نظر آئے جبکہ ہدایتکار کرن جوہر کی جانب سے دی گئی ایک پارٹی میں ان کے ہمراہ ادیتی راؤ شریک ہوئیں جنہوں نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔ یہی وجہ ہے جو میاں بیوی میں لڑائی جھگڑوں اور بالآخر علیحدگی تک جا پہنچی۔ تاہم اس حوالے سے تاحال فرحان کی اہلیہ ادھونا اختر کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آ سکا۔

متعلقہ عنوان :