سپریم کورٹ کا بیوروکریٹس کی ترقیوں سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کو انٹرا کورٹ اپیلوں پر دو ہفتوں میں فیصلہ دینے کا حکم
منگل 26 جنوری 2016 16:22
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ نے بیوروکریٹس کی ترقیوں سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کو انٹرا کورٹ اپیلوں پر دو ہفتوں میں فیصلہ دینے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی‘ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کے خلاف توہین عدالت کا معاملہ بھی التواء میں ڈال دیا گیا۔
(جاری ہے)
منگل کو چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے بیوروکریٹس کی ترقیوں سے متعلق درخواست نمٹا دی عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو انٹرا کورٹ اپیلوں پر دو ہفتوں کے اندر فیصلہ دینے کا حکم دیا۔
چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیئے کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے فوری بعد سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس طلب کیا جائے۔ عدالت عظمیٰ نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست بھی دو ہفتوں کے لئے ملتوی کردی۔ عدالتی ریمارکس میں کہا گیا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد توہین عدالت کی درخواست کا جائزہ لیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.