موجودہ حکمران کر پشن کے نئے طر یقوں کے آئن سٹائن ہیں ،چوہدری محمدسرور

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 26 جنوری 2016 16:24

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 26 جنوری۔2015ء) تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے موجودہ حکمرانوں کو کر پشن اورلوٹ مار کے نئے طر یقوں کا ” آئن سٹائن“قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی پالیساں ”اپنے “لیے ہیں انکو عوام سے کوئی سروکار نہیں ‘موجودہ حکمرانوں نے غر یبوں کا خون نچوڑنے کے سواکوئی کام نہیں جسکی وجہ سے عوام حکمرانوں سے بدتر ین نفرت کرتی ہے ‘بجلی اور گیس کی لوڈشیڈ نگ کی وجہ سے ملک معاشی طور پر تباہ ہو رہا ہے ‘ آرمی چیف کے توسیع نہ لینے کے فیصلے سے فوج بطور ادارہ مزید مضبوط ہو گا‘جنرل راحیل شریف کے اس فیصلے سے قوم کے دل میں ان کی عزت مزید بڑھ گئی ہے‘دہشت گردی کے خاتمے کی ذمہ داری اب حکومت پر عائد ہوگی جن سے کسی خیر کی توقع نہیں کی جاسکتی ۔

(جاری ہے)

وہ منگل کے روز تحر یک انصاف کی ممبر شپ مہم کے حوالے سے منعقدہ کنونشن سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پراپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید‘تحر یک انصاف کی مر کزی رکن فوزیہ قصوری ‘وقار اشرف اور ملک ظہیر عباس کھوکھر سمیت دیگر بھی موجود تھے تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکمرانوں کے پاس کر پشن اور لوٹ مار کا جتنا تجر بہ ہے اسکی پوری دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی اور حکمرانوں نے ملک کو تباہی اور بربادی کا شکار کر دیا ہے اسکے بعد حکمرانوں کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ ملک میں دھاندلی اور کر پشن کے نئے طریقوں بانی ہے اور یہ ملک میں عوام کیلئے کچھ بہتر کر نے کی بجائے اپنی لوٹ مار کیلئے نئے نئے منصوبے ایجاد کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والے تحر یک انصاف پر تنقید سے پہلے اپنے گر یبان میں جھانکے کیوں تحر یک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جماعت ہے اور اسکا مشن صرف اور صرف ملک کی تر قی اور خوشخالی ہے ۔

اپوزیشن لیڈر میاں محمودالر شید نے کہا کہ (ن) لیگ ملک کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں پنجاب میں آئین جمہو ریت کی بجائے ون مین شو کام کررہا ہے جسکی وجہ سے پنجاب کے خزانہ خالی اور قوم اربوں روپے کی مقروض ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے پارٹی انتخابات سے تحر یک انصاف چٹان سے زیادہ مضبوط ہو جا ئیگی اور آنیوالی حکومت کسی اور کی نہیں تحر یک انصاف کی ہوگی ۔