تھر کے بچوں کو بھوک سے بلکتاچھوڑدیا گیا ،طاہراقبال خان

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 26 جنوری 2016 16:26

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 26 جنوری۔2015ء) خاکسار تحریک پاکستان کے مرکزی ترجمان طاہراقبال خان نے کہا کہ تھر کے بچوں کوبھوک سے بلکتا چھوڑدیا گیا۔گھوڑوں کی پرورش پراربوں روپے صرف کرنیوالے حکمران کہاں ہیں۔ سندھ حکومت نے تھر کے معصوم بچوں سے منہ موڑلیا۔معصوم بچوں کوبھوک کے رحم وکرم پرچھوڑناظلم اورزیادتی کی انتہا ہے۔کیا سندھ حکومت کے نزدیک معصوم بچوں کی زندگیاں کوئی اہمیت نہیں رکھتیں۔

پالتوبلی کے بچے ساتھ لے کرگھومنے والے انسانی بچوں سے اس قدربیزارکیوں ہیں ۔تھر میں معصوم بچوں کی اموات پرہمارااورہماری قیادت کادل خون کے آنسورورہا ہے جبکہ حکمرانوں کے چہروں پرندامت کے آثارتک نہیں ہیں۔سندھ کے حکمران روزمحشر ان بچوں کی اموات کا اللہ تعالیٰ کوکیا جواب دیں گے۔

(جاری ہے)

وہ ایک اجلاس سے خطاب کرر ہے تھے ۔ طاہراقبال خان نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی نااہلی ناقابل برداشت ہوتی جارہی ہے۔

پیپلزپارٹی کے دوراقتدارمیں کراچی سمیت سندھ بھرمیں ایک بھی بڑے ترقیاتی پراجیکٹ کی تعمیراور تکمیل نہیں ہوئی،اس جدیددورمیں تھرمیں پانی اورغذاکی عدم فراہمی ایک بڑاسوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیاتھرمیں غذا سے محروم بچے اسی طرح بلک بلک اورتڑپ تڑپ کرمر تے رہیں گے،سندھ حکومت کو کس کاانتظار ہے۔کیا سندھ بھرمیں تھر کے بچوں کاکوئی مسیحایانجات دہندہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ تھرمیں شیرخواربچوں کی اموات پرحکمران کس طرح اپناسامنا کرتے ہیں،شایدان کاضمیر گہری نیندسویاہوا ہے۔قوم کوبتایاجائے کیا سندھ کے وسائل پراہلیان تھر کاکوئی حق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے حکمران بدعنوانی کی دوڑمیں سب سے آگے جبکہ عوام کی خدمت کے معاملے میں سب سے پیچھے ہیں۔سندھ حکومت کی مجرمانہ غفلت کے سبب ہرسال تھر میں بیسیوں بچے بھوک اورپیاس سے موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں،ان کامحاسبہ ناگزیر ہے۔

متعلقہ عنوان :