مانچسٹریونائیٹڈ کے منیجر لوئیس وین گال کی رخصتی کا وقت قریب آگیا

منگل 26 جنوری 2016 16:29

مانچسٹریونائیٹڈ کے منیجر لوئیس وین گال کی رخصتی کا وقت قریب آگیا

لندن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار26جنوری- 2016ء) برطانوی فٹ بال کلب مانچسٹریونائیٹڈ کے منیجر لوئیس وین گال کی رخصتی کا وقت قریب آگیا ۔ گزشتہ روز کلب کے چیف ایگزیکٹو ایڈ ووڈورڈنے ٹیم کے کپتان سمیت تمام کھلاڑیوں سے کوچ کے بارے میں رائے جاننے کی کوشش کی کہ آیا وہ کوچ کی پرفارمنس سے خوش ہیں یا نہیں ۔

(جاری ہے)

کلب ترجمان کے مطابق سائوتھمپٹن کے ہاتھوں شکست کے بعد وین گال کو شدید تنقید کا سامنا ہے جب کہ سابق اور حاضر فٹ بال کھلاڑیوں نے ان کی تکنیک سے متعلق نئے سوالات اٹھائے جس پر کلب چیف ایگزیکٹو نے ان کے مستقبل سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے مانگی ہے ۔