ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا تنخواہوں میں اضافے سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے تین ہفتے کا الٹی میٹم

حکومت نے اگر ان کے مطالبات منظور نہ کیے تو احتجاجی تحریک چلائی جائے گی،ینگ ڈاکٹرز

منگل 26 جنوری 2016 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب نے حکومت نے تنخواہوں میں اضافے سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے تین ہفتے کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔حکومت نے اگر ان کے مطالبات منظور نہ کیے تو احتجاجی تحریک چلائی جائے گی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اس بات کا مطالبہ کیا گیا کہ حکومت اپنے وعدے کے مطابق ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافہ کرئے ۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ ہسپتالوں مین سیکورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر ایک مریض ایک اٹنڈنٹ والی پالیسی کو لاگو کیا جائے اور پنجاب اسمبلی کے ذریعے اس حوالے سے قانون سازی کر کے ہسپتالوں میں لڑائی جھگڑے کرنے کے واقعات کو ناقابل ضمانت امر قرار دیا جائے ۔ کونسل نے میو ہسپتال میں ہونے والے انتخابات کو 9فروری تک ملتوی کرتے ہوئے صدارت کے دونوں امیدواروں ڈاکٹر شہریار خان اور ڈاکٹر شعیب نیازی کو نااہل قرار دیا ہے ۔