ایل پی جی مافیا باز نہ آیا، مزید 5روپے فی کلو مہنگی کردی گئی

منگل 26 جنوری 2016 16:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) مقامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں 5روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔ 5روپے اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمت 100روپے فی گلو کرام ہوگئی ،گھریلو سلنڈر 50روپے اضافے کے بعد 180روپے اور کمرشل سلنڈر 200روپے اضافے کے بعد 4450روپے کا ہوگیا۔

(جاری ہے)

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے غیر معیاری سلنڈر مافیا کیخلاف کاروائی کے لئے وزیراعظم ، وفاقی وزیر پٹرولیم اور اوگرا کو خط لکھ دیا۔انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک میں 350سے زائد فیکٹریاں بغیر لائسنس غیر معیاری سلنڈر تیار کررہی ہیں اور غیر معیاری سلنڈرز ایل پی جی انڈسٹری کیلئے کینسر کی حیثیت رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :