لاہور شہر میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں معمولی کمی

منگل 26 جنوری 2016 16:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) صوبائی دارلحکومت لاہور شہر میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم ضلعی انتظامیہ کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی نااہلی کے باعث سبزیوں اور پھلوں کی سرکاری نرخنامے کے مطابق فروخت ممکن نہ ہو سکی۔ تفسیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم ضلعی انتظامیہ کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی نااہلی کے باعث سبزیوں اور پھلوں کی سرکاری نرخنامے کے مطابق فروخت کروانے میں ناکام رہی۔

لاہور کی مارکیٹوں میں آلو 20، پیاز 40، ٹماٹر 40، لہسن 220، ادرک ایک سو 20، بینگن 40، پالک 20، کھیرا 80، لیموں 80، کریلے 180، بھنڈی 120، اروی 80، ٹینڈیاں 50، گھیا کدو 40، سبز مرچ 80، شملہ مرچ 80، بند گوبھی 30، پھول گوبھی 20، شلجم 20، مٹر 40، مونگرے 60، پھلیاں 80، میتھی 30، مولی 20، اور گاجر 20 روپے فی کلو میں فروخت کی گئی۔

(جاری ہے)

شہریوں کا کہنا ہے کہ جب شہر میں سبزیاں اور پھل سرکاری نرخنامے کے مطابق فروخت نہیں ہوتے تو ضلعی انتظامیہ سرکاری نرخنامہ جاری کرنے کی زحمت کیوں کرتی ہے۔ دوسری طرف سبزی و پھل فروشوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے اگر سرکاری نرخنامے کے مطابق سبزیاں اور پھل فروخت کروانے ہیں تو پہلے بادامی باغ سبزی و فروٹ منڈی میں سرکاری نرخنامے پر عمل درآمد کروانا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :