افواہوں کو ختم کرنے کیلئے جنرل راحیل شریف نے اچھا فیصلہ کیا ،مولانا عبدالغفور حیدری

منگل 26 جنوری 2016 16:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ افواہوں کو ختم کرنے کیلئے جنرل راحیل شریف نے بہت اچھا فیصلہ کیا ہے ، ادارے کی عزت اور استحکام زیادہ ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالغفور حیدری نے کہا کہ افواہوں کو ختم کرنے کیلئے جنرل راحیل شریف نے بہت اچھا فیصلہ کیا ہے ادارے کی عزت اور استحکام زیادہ ضروری ہے انہوں نے کہا کہ باچا خان یونیورسٹی کا واقعہ افسوس ناک تھا اور بلاتحقیق تمام سیاسی قیادت وہاں پہنچی انہوں نے کہا کہ ان واقعات کو سمجھنا ہوگا اگر ان سے غفلت برتی تو ایک بڑا جرم ہوگا جس کی معافی شاہد نہ ملے ۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے جمعیت علمائے اسلام (ف) تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے میں ہے اور ہماری کوشش ہے کہ اس حوالے سے کوئی اختلاف پیدا نہ ہو ایک سوال کے جواب میں مولانا عبدالفغور حیدری نے کہا کہ بلوچستان میں اتحادی حکومت کا حصہ نہیں بن رہے ہیں

متعلقہ عنوان :