یورپی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری

منگل 26 جنوری 2016 16:48

یورپی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء)یورپی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ لندن میں سپاٹ گولڈ کی قیمت میں 0.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور سونے کی فی اونس قیمتیں 1106.021 ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔

(جاری ہے)

ایشیائی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے اور سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔