پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس اور فنڈز کا معاملہ،کیس چیف جسٹس اسلام ہائی کورٹ کو بھیج دیا گیا
منگل 26 جنوری 2016 16:50
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف کے پارٹی اکاؤنٹس اور فنڈز کی تفصیلات طلب کرنے کے فیصلے کیخلاف دائر کیس میں بینچ کی تبدیلی پر معاملہ چیف جسٹس ہائی کورٹ محمد انور خان کانسی کو بھیج دیا ہے ۔
(جاری ہے)
گزشتہ روز جسٹس نور الحق قریشی اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کیس کی سماعت کی تو تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر انور منصور نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اس کیس کی سماعت جسٹس نور الحق قریشی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل دو رکنی بینچ کرتا رہا ہے بینچ کی تبدیلی سے تمام فریقین کو دوبارہ سے بحث کرنا پڑے گی اور دلائل دینا پڑینگے لہذا عدالت کیس کو دوبارہ پہلے والے بینچ میں منتقل کرنے کا حکم دے بعد ازاں عدالت نے مزید کسی کارروائی کے بینچ کی تبدیلی کے حوالے سے کیس چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ محمد انور خان کانسی کو بھیج دیا ہے ۔
واضح رہے اس سے پہلے کیس کی سماعت جسٹس نور الحق قریشی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل دو رکنی بینچ کرتا رہا ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.