سوئٹزرلینڈ کے جیانی انفنٹینو فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کی صدارت کے مضبوط امیدوار،یوئیفا کے بعد وسطی امریکی فٹ بال یونین نے بھی حمایت کردی

منگل 26 جنوری 2016 17:14

سوئٹزرلینڈ کے جیانی انفنٹینو فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کی صدارت کے ..

برن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) یوئیفا کے بعد وسطی امریکی فٹ بال یونین نے بھی فیفا کی صدارت کیلئے جیانی انفنٹینوکی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جیانی انفنٹینو یورپی فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ہیں اور یوئیفا نے پچھلے ہفتے اعلان کیا تھا کہ فیفا کے صدر کے عہدے کے انتخاب میں وہ جیانی کو ووٹ دے گی جس کے بعد وسطی امریکی فٹ بال یونین نے بھی ان کی حمایت کر دی ہے۔

(جاری ہے)

وسطی امریکی یونین کے سات ووٹ ہیں جیوانی کا تعلق بھی سوئٹزر لینڈ سے ہے۔ فیفا کے صدر کا انتخاب آئندہ ماہ کی چھبیس تاریخ کو کیا جائیگا۔ یہ عہدہ سیپ بلیٹر کے عہدے سے معطل کئے جانے کے بعد خالی ہو گیا تھا۔کوسٹا ریکا، السلواڈور، ہنڈراس ،پاناما، گوئٹے مالا بیلزی اور نکارا گوا پر مشتمل گروپ کی طرف سے جیوانی کی حمایت کا اعلان رافعیل تنوکو نے کیا۔ اس عہدے کیلئے جیوانی ،اردن کے شہزادہ علی بن الحسین ، شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ ، فرانس کے جیروم کمپئن اور جنوبی افریقی کاروباری شخصیت ٹوکیو سیکسویلز میں مقابلہ ہے