چیلسی مڈ فیلڈر رامائرز 2.5 کروڑ برطانوی پاوٴنڈز کے عوض چینی سپر لیگ جوائن کرینگے

منگل 26 جنوری 2016 17:14

چیلسی مڈ فیلڈر رامائرز 2.5 کروڑ برطانوی پاوٴنڈز کے عوض چینی سپر لیگ جوائن ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) چیلسی مڈ فیلڈر رامائرز ڈھائی کروڑ برطانوی پاوٴنڈز کے عوض چین کی سپر لیگ جوائن کرے گا ، رامائرز نے 2010میں چیلسی ایک کروڑ 80لاکھ پاوٴنڈ میں سائن کی تھی۔

(جاری ہے)

28سالہ برازیلی نے اگر چین کی سپر لیگ جوائن کر لی تو وہ چینی فٹ بال ٹیم کا سب سے مہنگا کھلاڑی ہو گا۔ اس کے کوچ سابق چیلسی مڈ فیلڈر رومانیہ کے ڈان پیٹر ہوں گے جو گذشتہ جولائی سے چین میں ہیں۔ رامائرز نے چیلسی کے لیے 242میچ کھیلے ، اس نے برازیل کے لیے صرف 52کھیلوں میں حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :