محمود الرشید نے سکولوں اور کالجوں کی سکیورٹی بڑھانے سے متعلق ایک قرار دار جمع کرا دی

منگل 26 جنوری 2016 17:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر میاں محمودالرشید نے پنجاب بھر کے سکولوں اور کالجوں کی ناقص سکیورٹی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سکولوں اور کالجوں کی سکیورٹی بڑھانے سے متعلق ایک قرار دار جمع کروا دی ہے۔

(جاری ہے)

اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی جانے والی قرار داد میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے تجویز پیش کی ہے کہ جن پولیس اہلکاروں کو وی آئی پی ڈیوٹیوں پر تعینات کیا گیا ہے ان کو ان ڈیوٹیوں سے ہٹا کر صوبے کے سکولوں اور کالجوں کی سکیورٹی پر تعینات کیا جائے ۔

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ہزاروں پولیس اہلکاروں کو وی آئی پی ڈیوٹیوں پر تعینات کرکے سکولوں اور کالجوں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔