28جنوری کو پنجاب بھر میں پریس کلبوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے ہونگے‘ سیدسجاد اکبر کاظمی
منگل 26 جنوری 2016 17:19
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت علی، جام صادق، چوہدری محمد سرفراز، رانا انوار، عبدالقیوم راہی ، سعید نامدار، اسلم گھمن، افضل کیانی، رحمت اﷲ قریشی، شیخ اختر، عبد الطارق نیازی،رانا طارق، راؤ عابد، راؤ شمشاد، نجم النساء، صفدر کالرو، یونس حسن، منیر انجم ، امتیاز طاہر و دیگر عہدیداران نے کہا ہے کہ PEC کے امتحانات سے قبل تعلیمی اداروں کو بند کرنااساتذہ پنجاب کے خلاف سازش ہے۔
پچھلے سال بھی APF پشاور کے سانحہ کے بعد پنجا ب کے تعلیمی اداروں میں ایک ماہ کی چھٹیاں اور خوف و ہراس کی وجہ سے طلباء کی حاضری کم رہی جسکی وجہ سے 5th اور 8th کے نتائج بری طرح متاثر ہوئے ۔اسکا ذ مہ دار اساتذہ کو ٹہرا کر تقریباً دس ہزار سے زائد اساتذہ کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت سخت سزائیں دے کر اساتذہ کا معاشی استحصال کیا گیا۔(جاری ہے)
اب دوبارہ سکول بند کرنے سے بچوں کی امتحانی تیاری بری طرح متاثر ہوگی کیونکہ ان دنوں بار بار دہرائی اور بچوں کے ٹیسٹ لئے جا رہے تھے۔
یکم فروری سے PECکے امتحانات شروع ہو جائیں گے اور ایک مرتبہ پھر نتائج متاثر ہونگے جسکا ذمہ دار اساتذہ کو ٹہرا کر سخت سزائیں اورذلیل و رسوا کیا جائے گا۔اساتذہ پہلے ہی اپ گریڈیشن نہ ہونے، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے قیام اور 400 سے زائد سکولوں کی PEF کو حوالگی کے خلاف سرا پا احتجاج ہیں اور اُن میں شدید اضطراب پایا جا رہا ہے۔ پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے عہدیداران و کارکنان پنجاب بھر میں 28 جنوری بروز جمعرات 2 بجے دن ضلعی پریس کلبوں کے سامنے بھر پور احتجاجی مظاہرے کریں گے جبکہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان 31مئی کو کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.