جمعیت کے زیر اہتمام گلگت بلتستان کے طلبہ کے لئے ونٹر سٹڈی کیمپ لاہور میں شروع ہوگیا ہے

گلگت بلتستان کے دو سو منتخب طلبہ کومیٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تیاری کروائی جائے گی

منگل 26 جنوری 2016 17:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے زیر اہتمام گلگت بلتستان کے طلبہ کے لئے ونٹر سٹڈی کیمپ لاہور میں شروع ہوگیا ہے، اس کیمپ میں گلگت بلتستان کے دو سو طلبہ کو میٹرک اور انٹر کی تیاری کروائی جائے گی۔

(جاری ہے)

جمعیت دس سال سے گلگت بلتستان کے طلبہ کے لئے لاہور میں ونٹر سٹڈی کیمپ قائم کر رہی ہے، طلبہ کو کھانے ، رہائش اور ٹیوشن کی سہولیات اسلامی جمعیت طلبہ مفت فراہم کرتی ہے۔

اس کے علاوہ طلبہ کی کیرئر کونسلنگ کے لئے خصوصی پروگرامز بھی منعقد کئے جاتے ہیں ، جبکہ سکالرز اور نامور صحافیوں کے خصوصی لیکچرز بھی کروائے جاتے ہیں ، جس کی وجہ سے طلبہ کی ذہنی صلاحیتوں کو پروان چڑھایا جاتا ہے، واضح رہے کہ یہ کیمپ دو ماہ تک چلے گا، اس کے لئے نامور اساتذہ کرام کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :