صدر مملکت ممنون حسین سے فرنچ کرکٹ ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

فرانس میں جناح چمپئن کر کٹ ٹرافی کے انعقاد سے پاکستان کے وقار میں بھی اضافہ ہوا ہے ٗکھلاڑیوں کی گفتگو

منگل 26 جنوری 2016 17:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین سے ایوان صدر میں فرنچ کرکٹ ا یسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے وفد میں شریک کھلاڑیوں اور منتظمیں کو ایوانِ صدر میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ کھیل عالمی سطح پر اقوام اور ملکوں کے درمیان قربت کا سبب بنتے ہیں انہوں نے فرانس میں آئی سی سی کے تعاون سے جناح کرکٹ چیمپیئن ٹرافی کرانے پر پاکستان کے سفارت خانے کی تعریف کی۔

صدر مملکت نے وفد میں شریک افراد خصوصاًپاکستان کے کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ کھیل کے ساتھ ساتھ فرانس میں موجود تعلیم کے مواقع سے بھی فائدہ اٹھا ئیں۔ وفد میں شریک پاکستانی کھلاڑیوں نے کہا کہ فرانس میں جناح چیمپئن کر کٹ ٹرافی کے انعقاد سے پاکستان کے وقار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔