پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام وزیر اعلیٰ پنجاب کے اظہار تشکر

اور وائس چانسلر کے حق میں کل بڑی ریلی نکالے گی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 26 جنوری 2016 18:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 جنوری۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پنجاب یونیورسٹی میں قائم کئے گئے آزاد ماحول کی حفاظت اور تحقیقی کلچر کو فروغ دینے کی پالیسی کے تسلسل کے لئے بروز بدھ(کل) صبح 11 بجے الرازی ہال سنٹر فار انڈر گرایجوایٹ سٹڈیز سے بڑی ریلی نکالے گی۔ ریلی کا مقصد وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران کو تعینات کرنے پر وزیر اعلیٰ کا اظہار تشکر کرنا ہے ۔

ریلی میں پنجاب یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات سے اساتذہ بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں صدر آسا پروفیسر ڈاکٹر حسن مبین عالم اور سیکرٹری ڈاکٹر محبوب حسین نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کے اساتذہ نے چند سازشی عناصر جو یونیورسٹی میں پر امن ماحول دیکھنا نہیں چاہتے اور تحقیقی کلچر کا فروغ نہیں چاہتے جن کی اپنی تقرریاں اور ڈگریاں جعلی ثابت ہو چکی ہیں کو بے نقاب کرنے پر آسا کا اظہارِ تشکر کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کے اساتذہ کی اکثریت انتظامیہ کی پالیسیوں کی حمایت کرتی ہے جو شر پسند عناصر انتظامیہ کے مخالف ہیں وہ پنجاب یونیورسٹی کو بد ترین ماضی میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔