مالی سال چھ ماہ کے دوران پاکستان نے غیرملکی امداد کی مد میں 4ارب 15کروڑ ڈالر وصول کئے

حکومت نے رواں مالی سال غیرملکی امداد کے لیے 9 ارب 18کروڑ ڈالر کا تخمینہ لگارکھا ہے

منگل 26 جنوری 2016 18:30

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) رواں مالی سال چھ ماہ کے دوران پاکستان نے غیرملکی امداد کی مد میں 4ارب 15کروڑ ڈالر وصول کئے جو بجٹ میں بیرونی امداد کے تخمینے کا 45فیصد ہے ۔

(جاری ہے)

اکنامک افئیرز ڈویژن کے مطابق پاکستان نے رواں مالی سال جولائی سے دسمبر 2015ء کے دوران غیرملکی امداد کی مد میں 4ارب 15کروڑ ڈالر وصول کیے جبکہ گزشتہ مالی سال اس دوران 3ارب 24کروڑ ڈالر وصول کیے گئے تھے۔

اس طرح بجٹ میں بیرونی امداد کے تخمینے کا 45فیصد چھ ماہ میں وصول ہوا۔دسمبر میں قرضوں کی مد میں ایک ارب 45کروڑ ڈالر جبکہ 8کروڑ ڈالر گرانٹ حاصل کی گئی۔ چین سے 9کروڑ 92لاکھ ڈالر اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے 6کروڑ ڈالر امداد ملی۔ واضح رہے حکومت نے رواں مالی سال غیرملکی امداد کے لیے 9 ارب 18کروڑ ڈالر کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :