وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کی ہدایت پر کینو کی معیاری درآمدات کے فروغ کیلئے ترشاوہ پھلوں کے باغبانوں میں معیاری پیداوارکے حصول کے مقابلہ کے انعقاد کا فیصلہ

منگل 26 جنوری 2016 18:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء )وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات بوسن کی ہدایت پر کینو کی معیاری درآمدات کے فروغ کے لیے ترشاوہ پھلوں کے باغبانوں میں معیاری پیداوارکے حصول کا مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے ۔اس مقابلہ کے انعقاد کے لیے سکندر حیات بوسن نے ڈپٹی فوڈ سیکرٹری کمشنز۔

(جاری ہے)

1کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو ترشاوہ پھلوں کے باغات کا معائنہ کر کے پہلے ، دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے خوش نصیب باغبانوں کا فیصلہ کرے گی ۔

اس مقابلہ میں حصہ لینے والے خواہش مند باغبان سادہ کاغذوں پر تحریر شدہ درخواستیں اپنے کمپیوٹر ائزڈ شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ کاپی کے ہمراہ2فروری 2016ء تک ڈائریکٹر سٹرس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سرگودہا کے دفتر میں جمع کروائیں۔اس مقابلہ کے انعقاد سے باغبانوں میں ترشاوہ پھلوں کی معیاری اورفی ایکڑ زیادہ پیداوار کے حصول میں معاون ثابت ہو گا اور ان کی برآمدات کو فروغ حاصل ہو گا۔